Uncategorized

آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک کے دیگر شہروں تک پھیلانے کے مثبت اثرات ظاہر ہوئے ہیں، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے دفاع کے لئے پاک فوج نے ماضی میں جو کارنامے انجام دیئے ہیں، وہ ہمیں اس بات کی طرف متوجہ کرتے ہیں کہ ہم ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں، لیکن ہماری توجہ اس نکتے کی طرف بھی مرکوز رہنی چاہیئے کہ اگر پاک فوج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں تک محدود رہے تو وہ بہترین انداز میں پاکستان کا دفاع اور ملکی سلامتی کا تحفظ کر سکتی ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے راولپنڈی میں یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں دفاع پاکستان کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ ایک طرف سرحدوں پر ازلی دشمن جارحیت دکھا رہا ہے تو دوسری طرف ملک کے اندر ملک دشمن سفاک تکفیری دہشت گرد، ٹارگٹ کلر اور بدامنی پھیلانے والے عناصر سرگرم عمل ہیں، ضرب عضب آپریشن کا دائرہ ملک کے دیگر شہروں تک پھیلانے کے مثبت اثرات ظاہر ہوئے ہیں، اسی طرح نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد بھی ملکی مفاد میں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں حکمرانوں اور ملکی دفاع و سلامتی کے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں موجود بحرانوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ملکی سلامتی قومی یکجہتی کو مقدم خیال کرتے ہوئے سرحدوں کے دفاع کو باہم متحد ہوکر یقینی بنایا جائے، عوام کو امن و سکون کی فراہمی، ان کے مذہبی حقوق اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

علامہ ساجد نقوی نے دفاع پاکستان کی جنگ میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ اپنے اندر وحدت و اتحاد پیدا کریں اور ہر قسم کے فرقہ وارنہ، مسلکی، فروعی، لسانی، گروہی اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اسلام اور پاکستان کو اپنی پہلی ترجیح قرار دے کر خدمت کا عہد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button