Uncategorized

پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

زرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ عید کے موقع پر سکیورٹی کیلئے خصوصی پلان تیار کئے جائیں، خاص طور پر حساس مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی گارڈز تعینات کئے جائیں۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر مذہبی اور سیاسی شخصیات کی سیکورٹی بھی اپ ڈیٹ کی جائے، تھانے کی سطح پر امن کمیٹیوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button