Uncategorized

پاکستان کے دشمن وزیر اعظم پاکستان کے دوست کیوں ہیں؟ ،سردار شاکر مزاری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) عوام جاننا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے دشمن وزیراعظم پاکستان کے دوست کیوں ہیں؟ پاکستان کے حکمران اب کسی ایسے حکمران کو برداشت نہیں کرینگے جس کے محلات، کاروبار اور سرمایہ بیرون ملک ہو اور حکومت پاکستان میں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سردار شاکرخان مزاری نے عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے رہنمائوں قاضٰی کاشف، ریاض خان لغاری، طارق ملک بھابھہ، ملک جہانگیر مکول، مہر شعبان ورک اور دیگر سے گفتگو کر رتے ہوئے کیا۔ سردار شاکر مزاری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری غریب، پڑھے لکھے محب وطن نوجوانوں، علماء، ڈاکٹرز، مزدوروں، کلرکوں، اساتذہ، پروفیسرز، کسانوں کی آواز ہیں، حق کی اس آواز کو دبانے کیلئے جابر حکمرانوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر پر حملہ کیا، اہل خانہ کو قتل کرنے کیلئے رہائشی کمروں کے اندر فائرنگ کی۔ گھر کے اندر داخل ہو کر لوٹ مار کی کوشش کی۔ یہ کوشش عوامی تحریک کے غیرت مند کارکنوں جن میں باپردہ خواتین بھی شامل تھیں نے جانوں کے نذرانے دیکر ناکام بنائی۔ اس تمام ظلم و بربریت کے باوجود ظالم شریف حکومت ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے محب وطن کارکنوں کی آواز دبا سکی نہ خوفزدہ کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کلمہ حق بلند کر رہے ہیں۔ ظلم کا شکار عوام اس آواز میں آواز ملائیں ورنہ اس ظالم نظام اور حکمرانوں سے کبھی جان نہیں چھوٹ پائے گی اور سلطنت شریفیہ کا قیام عمل میں آئے گا اور پھر محب وطن عوام کی جدوجہد زیادہ تلخ اور تکلیف دہ ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button