Uncategorized

سعودی مفتی اعظم کا ایران کیخلاف بیان شرمناک اور امت مسلمہ کیخلاف سازش ہے، جمعیت علماء پاکستان

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پیر معصوم نقوی نے سعودی عرب کے مفتی اعظم کے ایران کیخلاف بیان کو شرانگیز، شرمناک اور امت مسلمہ کی وحدت کو توڑنے کی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سیاست کو فرقہ وارانہ اختلافات اور تکفیریت کے نظریات کی شکل میں نہیں لانا چاہیے، کفر اور شرک کے نعرے عرب، عجم اور فارس کی بنیاد پر لگنا شروع ہوگئے تو کوئی مسلمان نہیں بچے گا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم نقوی نے لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شام، بحرین، یمن اور دیگر عالمی ایشوز پر سعودی عرب اور ایران کے اختلافات کا مطلب یہ نہیں کہ مخالف ملک کے بارے میں گھٹیا زبان استعمال کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران عاشقان مصطفٰی اور محبان اہلبیتؑ کا ملک ہے، جس نے امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ سمیت تمام عالمی طاقتوں کا مقابلہ کیا، اس کی اتحاد امت کے حوالے سے کاوشیں بھی قابل ذکر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حج کے انتظامات کے حوالے سے ایران کی تنقید بالکل درست ہے۔

پیر معصوم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حکومت حج کے انتظامات سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے اور گذشہ سال حرم مقدس میں کرین گرنے اور بھگڈر مچنے سے پیدا ہونیوالی صورتحال میں حجاج کی شہادت ثبوت ہے کہ آل سعود حج کے انتظامات کرنے میں ناکام رہے ہیں، اس کے علاوہ زخمی حجاج کرام کو زبردستی موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button