پاکستانی شیعہ خبریں

افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے پر نادرا کا ملازم گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف آئی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے ملازم کو افغانیوں کے لئے غیر قانونی طریقے سے جعلی شناختی کارڈ بنانے پر گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے اب تک 87 افغانیوں کے شناختی کارڈ بنوائے تھے۔

زرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نےپشاور کے علاقے حیات آباد میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا ہیڈ کوارٹر پشاور میں جونیئر ایگزیکٹیو کی حیثیت سے کام کرنے والے محمد رضوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم غیر قانونی طریقے سے افغانیوں کے لئے قومی شناختی کارڈ بناتا تھا۔ حکام کے مطابق محمد رضوان کو وزارت داخلہ کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے، حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button