Uncategorized

آئی جی سندھ کے صوبے میں سیکیورٹی اقدامات مذید ٹھوس اور مربوط بنانے کے احکامات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور وارسک روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے تناظر میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سندھ بھر میں سیکیورٹی اقدامات مذید ٹھوس اور مربوط بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

زرائع کے مطابق میڈیا پر دو مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کے حوالے سے رپورٹس پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو داخلی خارجی راستوں، مرکزی شاہراہوں، ذیلی سڑکوں سمیت مضافاتی اور گنجان آباد علاقوں میں مخصوص پوائنٹس بناکر ناکہ بندی کے تحت اسنیپ چیکنگ اور سرچنگ کے عمل کو مؤثر و مربوط بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کے مجموعی امور میں تمام پبلک مقامات، صنعتی وتجارتی علاقوں، حساس تنصیبات، اہم سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں، ائیرپورٹس، ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز وغیرہ پر تھانوں کی سطح پر تمام تر اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ شہر میں گاڑیوں کو جلانے کے واقعات پر انتہائی سخت نوٹس لیتے ہوئے مقدمات کا اندراج کیا جائے اور ایسے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button