تکفیری دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظرلاہورریلوے اسٹیشن بند
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان ریلوے اور قانون نافذ کرنے والے اداروںنے تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر لاہور ریلوے اسٹیشن کو بند کرتے ہوئے مسافروں اور عملے کو باہر نکال دیا گیا۔
زرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان ریلوے کے حکام سے مشاورت کے بعد ممکنہ تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر لاہور ریلوے اسٹیشن کو بند کردیا، جب کہ تمام لائٹیں بند کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے داخلی راستوں پر پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے عملے کو بھی عمارت سے باہر نکال دیا جب کہ پارکنگ کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب سے اندروں ملک آنے جانے والے مسافروں نے پاکستان ریلوے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لاہور ریلوے اسٹیشن کی اچانک بندش کو غیرقانونی وغیر اخلاقی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر کہ جب ہزاروں کی تعداد میں مسافر آ جارہے ہیں کو اس انتہائی اقدام سے پریشان کیا جا رہا ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے سیکیرٹی اقدامات کے نام پر عام عوام کو پریشان کرتے ہیں۔چند مٹھی بھر تکفیری دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کے بجائے کروڑوں عوام کے پریشان کرکے حکومت عوام کو نھی بلکہ خوف و ہراس پھیلا کر تکفیری دہشتگردوں کی معاونت کر رہی ہے۔