Uncategorized

رانا ثنا کے ساتھیوں‌ کے گھروں پر چھاپے، اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ‌ لگی دو گاڑیاں برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) فیصل آباد : گزشتہ شب شہر میں کومبنگ آپریشن کے دوران وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے دو قریبی ساتھیوں سمیت چار افراد کے گھروں اور ڈیرے کی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران ناجائز اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی دو گاڑیاں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے ، خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی اداروں نے ن لیگ کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر چھاپے مارے تو ان کے گھروں سے اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی برآمد ہوئی۔ 

اے آر وائی نیوز فیصل آباد کے رپورٹر قمر زمان کے مطابق رانا ثنا اللہ کے متعدد امور کی دیکھ بھال اشفاق چاچو کے ذمہ ہے، بالخصوص رانا ثنا اللہ کی سکیورٹی کے معاملات اشفاق چاچو کے پاس ہی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ان دو افراد کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں ، اسلحہ ملا ہے تاہم سیکیورٹی ادارے اشفاق چاچو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کررہے۔ اطلاعات ہیں کہ ن لیگ کے رہنما علی اصغر بھولا گجر کے قتل کے بعد اشفاق چاچو کی سرگرمیاں محدود تھیں۔ علاوہ ازیں کومبنگ آپریشن میں دو مزید اشخاص رانا بابر اوررانا پرویز کے ڈیروں کی بھی تلاشی لی گئی جہاں سے ایک گاڑی ملی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button