Uncategorized

حج فرقہ واریت کی نفی اور اتحاد بین المسلمین کا عملی اظہار ہے، اعجاز ہاشمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ حج اجتماعی اور سیاسی عبادت ہے، جس میں دنیا بھر کے ممالک سے فرزندان توحید اکٹھے ہوکر امت مسلمہ کی افرادی قوت کی جھلک کا اظہار کرتے ہیں۔ لاہور میں فلسفہ حج پر گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اسلام نے اجتماع کے ذریعے باہمی محبت اور میل جول پر زورد یتے ہوئے روزانہ نماز پنجگانہ باجماعت اور ہفتے میں ایک بار جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا حکم دے کر مسلمانوں کو اجتماعیت کی طرف دعوت دی ہے، اسی طرح حج بھی مسلمانوں کی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس ہے، جس میں دنیا بھر سے مختلف رنگ و نسل، ذات پات، خطے اور مکاتب فکر کے لوگ اکٹھے ہوکر امت کی اجتماعی قوت کا اظہار کرتے اور شعائر اسلام کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں، یہ وہ سعادت ہے جس کی اہمیت کا شمار کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج خود فرقہ واریت کی نفی اور اتحاد بین المسلمین کا عملی اظہار بھی ہے کہ جہاں سنی شیعہ، بریلوی دیوبندی، حنبلی، مالکی، شافعی اور اہلحدیث کی کوئی تفریق نہیں رہتی، ہر شخص بیت اللہ کی طرف منہ کرکے نماز بجا لاتا ہے، یہ اسلام کی قوت کا اظہار ہے کہ فروعی اختلاف کے باوجود ہم اپنے قبلہ اور مرکز خانہ کعبہ میں ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ایک، وحدہ لاشریک معبود ایک اور پیغمبر ایک ہے، بہتر ہوتا کہ حج کی اجتماعی تربیت اور اتحاد امت کا اظہار عملی زندگی میں بھی ہم کریں اور ایک دوسرے پر کفر اور شرک کے فتوے لگانے کی بجائے دوسرے کے اختلاف رائے اور تعبیر کو کھلے دل سے قبول کریں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button