پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور میں کلعدم تکفیری دہشتگردوں کا راج، حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں پولیس سب انسپکٹر و ڈاکڑ شہید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور کے نواحی علاقہ تودہ کلے میں تکفیری دہشتگرد جماعت الاحرار کی فائرنگ سے پولیو ویکسی نیشن کے انچارج ڈاکٹر شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقہ تودہ کلے میں ڈاکٹر ذکاء اللہ جب نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر آرہے تھے، تو تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول ڈاکٹر ٹاون ٹو کونسل میں پولیو ویکسی نیشن کے انچارج تھے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر ذکاء اللہ کو مردہ حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا، جہاں سے انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر ٹیجنگ اسپتال کے مردہ خانہ روانہ کر دیا گیا ہے۔  

واقعت کی ذمہ داری تکفیری دہشتگرد جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے میڈیا کو جاری بیان میں قبول کی۔ اپنے بیان میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار نے مزید حملوں کا بھی اعلان کی کی ذمہ داری جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے میڈیا کو جاری بیان میں قبول کی۔ اپنے بیان میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار نے مزید حملوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز تھانہ پھندو خان کی حدود میں علاقہ اخوان آباد میں سب انسپکٹر کو شہید کیا گیا تھا۔ سب انسپکٹر ابراہیم ملک سعد پولیس لائن میں کمپیوٹر سیل کے انچارج تھے، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ اسی طرح گزشتہ روز پولیو ویکسی نیشن انچارج ڈاکٹر ذکاء اللہ کو بھی علاقہ تودہ خزانہ میں فائرنگ کرکے اس وقت قتل کیا گیا، جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر کی جانب روانہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button