Uncategorized

عید پر مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت رکھی جائے، شہباز شریف

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحی کے موقع پر صوبے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ عید پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے کیونکہ موجودہ حالات میں غفلت کے متحمل نہیں ہو سکتے، خوشی کے اس موقع پر مذموم عزائم کا ارادہ رکھنے والوں کیخلاف چوکس رہنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کیلئے حکمت عملی بنا کر سختی سے عمل کیا جائے اور مساجد، امام گاہوں سمیت اہم مقامات کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button