پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، تھانہ درابن کی حدود میں کھلونا بم دھماکہ، ماں سمیت چار بچے زخمی

شیعہ نیو ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈیرہ اساعیل خان کے علاقے درابن کے گاؤں پرانا گرہ خان میں کھلونا بم دھماکے کے نتیجے میں ماں سمیت چار بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق تھانہ درابن کی حدود میں علاقہ پرانا گرہ خان میں دس سالہ ذیشان گھر سے کھیل کود کیلئے باہرگیا، جب واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں پلاسٹک کے لفافہ میں لپٹی ہوئی کوئی چیز تھی، جو وہ گھر لے آیا، اس دوران ذیشان اپنے دیگر گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر اس گچھا نما چیز سے تار وغیرہ الگ کررہا تھا کہ وہ چیز اچانک دھاکے سے پھٹ گئی، جس سے ذیشان، اس کی 33 سالہ ماں پروین بی بی، اس کی سات سالہ بہن سونیا بی بی اور ڈیڑھ سالہ بہن شمائلہ بی بی زخمی ہوگئے، جبکہ ان کا باپ اکرام ولد شیر زمان خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ زخمیوں کو علاقہ کے لوگوں نے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر درابن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ ان کے ساتھ کسی کی کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پولیس ذرائع کھلونا بم کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button