نام نہاد جہادی ٹولہ پوری دنیا میں بے گناہوں کا خون بہا کر دین کی شکل بگاڑ رہا ہے، علامہ حسین مسعودی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ مسلمان فلسفہ قربانی کو سمجھیں کیونکہ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کے بعد امام حسین ؑ کی قربانی عظیم ہے، خوشنودی خدا اور رضائے الہی کے لیئے اپنا سب کچھ قربان کردینا عین عبادت اور قربت خداوندی کا ذریعہ ہے، لیکن آج مسلمان حقیقی جہاد اور شہادت کے فلسفے سے نا واقف ہے، یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنامی ہو رہی ہے، نام نہاد جہادی ٹولہ پوری دنیا میں بے گناہوں کا خون بہا کر دین کی شکل بگاڑ رہا ہے اور مسلمانوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی، بھائی چارگی اور بقائے انسانیت کی بات کرتا ہے، اس میں فلاح ہی فلاح اور سلامتی ہی سلامتی ہے لیکن دین سے ناواقف ٹولہ دنیا بھر میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں کے ذریعے تسلسل سے سادہ لوح عوام کا خون بہا رہا ہے۔