Uncategorized

دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے سب اداروں کو متحرک ہونا ہوگا، وزیراعلی سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام اداروں کو ہمہ وقت چوکنا رہنا ہوگا۔

زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عیدالاضحی پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئےوضع کردہ فول پروف سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور قانون نافذکرنے والے سول اداروں کو عید الاضحیٰ پر ہمہ وقت چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان وضع کردہ سیکورٹی پلان پر نہ صرف عملدرآمد یقینی بنائے بلکہ صورتحال پر کڑی نظر بھی رکھی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button