پشاور،کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ "جماعت الاحرار" نے ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری قبول کرلی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ سانحات کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان، جماعت الاحرار نے قبول کرلی ہے۔
زرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ پھندو خان کی حدود میں علاقہ اخوان آباد میں سب انسپکٹر کو شہید کیا گیا تھا۔ سب انسپکٹر ابراہیم ملک سعد پولیس لائن میں کمپیوٹر سیل کے انچارج تھے، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے انہیں فائرنگ کرکےشھید کردیا تھا۔ اسی طرح گزشتہ روز پولیو ویکسی نیشن انچارج ڈاکٹر ذکاء اللہ کو بھی علاقہ تودہ خزانہ میں فائرنگ کرکے اس وقت شھیدکیا گیا، جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر کی جانب روانہ تھے۔ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے میڈیا کو جاری بیان میں قبول کی۔ اپنے بیان میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار نے مزید حملوں کا بھی اعلان کیا ہے۔