Uncategorized

پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا معاملہ یورپی یونین کے انسانی حقوق کمیشن میں اٹھانے کا فیصلہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس یورپی یونین میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں سینیئر وکلاء کا اجلاس طلب کرلیا۔

زرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری لندن پہنچ گئے ہیں ۔ لندن پہنچنےپر عومیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے سانحہ ماڈل ٹائون کا معاملہ یورپی یونین انسانی حقوق کمیشن میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون اہم شواہد، سی ڈیز، دستاویزات لندن پہنچا دی گئی ہیں۔ لندن میں ڈاکٹر طاہر القادری سینیئر وکلاء کے ساتھ کیس پر مشاورت کریں گے۔ وکلاء کی مشاورت سے ڈاکٹر طاہرالقادری خود بھی انسانی حقوق کمیشن میں پیش ہوسکتے ہیں۔ عوامی تحریک نے یورپی یونین میں کیس اٹھانے کی تصدیق کر دی ہے۔ ابتدائی پٹیشن کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

عوامی تحریک کی قیادت کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر انصاف نہ ملنے پر معاملہ یورپی یونین میں اٹھانے پر مجبور ہیں۔ وکلاء کی مشاورت سے اگلے لائحہ عمل کا لندن میں فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری لندن میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button