Uncategorized

سندھ بلوچستان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ بلوچستان سرحد کو محفوط بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، جس کے تحت بین الصوبائی سرحد پر تعینات اہلکاروں کو ہر قسم کے جدید آلات فراہم کریں گے۔

زرائع کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کا تہوار امن و امان سے گزرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مرہون منت ہے، بلاشبہ تمام فورسز مبارکباد کی مستحق ہیں۔سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خانپور میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سےممکنہ خودکش حملے کو پولیس نے اپنی جرأت اور بہادری کے ذریعے ناممکن بنایا، ہماری پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا دیا ہے، اور اس کی بہتری میں فورسز کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی بھرپور تعاون اور اہم کردار رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ بلوچستان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے، بین الصوبائی سرحدی فورسز کو مزید بہتر بنانے کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، بارڈر پر جس قسم کے آلات کی ضرورت پڑی حکومت سندھ مہیا کرے گی، اور اس کے ساتھ حکومت کی جانب سے پولیس کو جدید آلات فراہم کریں گے، جبکہ پولیس ٹریننگ کو مزید بہتر اور جدید تربیت کیلئے ٹریننگ سینٹرز پر جدید انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ عیدالاضحیٰ کے بعد شہر میں بکھری آلائشوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں آلائشوں کے ڈھیر کی شکایات مل رہی ہیں، نومنتخب بلدیاتی نمائندے اب اس کام کو سنبھال لیں، جہاں میری ضرورت ہوگی، میں بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ہوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button