Uncategorized

شکارپور،امام بارگاہ خودکش حملے کا مقدمہ کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کے خلاف درج

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اندرون سندھ کے ضلع شکارپور میں عید الاضحیٰ کے دن کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے امام بارگاہ پر خودکش حملے کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق اندرونِ سندھ کے شہر شکارپور کے قصبے خان پور میں امام بارگاہ میں خودکش حملے کا مقدمہ مقامی شہری محمد شاہ کاظمی کی مدعیت میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے گرفتار تکفیری دہشتگرد عثمان بروہی اور اس کے دو دہشتگرد ساتھیوں عمر اور حفیظ سمیت 6 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے شکارپور کے قصبے خانپور میں واقع امام بارگاہ پر عید الاضحیٰ کے دن عین اس وقت خودکش دھماکہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جب امام بارگاہ میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button