کراچی ،رینجرز کی کارروائیوں میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے تین دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ تنظیم کے تین تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
زرائع کے مطابق سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقوں گڈاپ اور بلدیہ ٹاؤن میں خفیہ اطلاعات ملنے پر کاروائیاں کرتے ہوئے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تین تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور فرقہ وارانہ مواد برآمد کرلیا۔اطلاعات کے مطابق سندھ رینجرز نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی کے علاقے بلدیہ میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہِ صحابہ کے مقامی دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار تکفیری دہشتگرد سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔دوسری جانب رینجرز نے گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے دوتکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
سندھ رینجرز کے مطابق گڈاپ ٹاؤن سے گرفتار ہونے والے دونوں تکفیری دہشتگردوں کا تعلق کالعد م سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) سے ہے اور دونوں تکفیری دہشتگرد کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کےخلاف کاروائیوں میں ملوث ہیں۔دونوں گرفتار تکفیری دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تینوں تکفیری دہشتگردوں کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔