پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کوئٹہ پہنچ گئے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کوئٹہ پہنچ گئے۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما ملک اقرار حسین بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ موجود ہیں۔

زرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران 8 اگست سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء اور دیگر شہداء کے خانوادوں سے ملاقاتیں کیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خانوادہ شھداء سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہم اس ملک میں تکفیری دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وطن کو ہم نے امن کا گہوارہ بنانا ہے، دشمنوں کو ان کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مجلس وھدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کوئٹہ میں قیام کے دوران مختلف حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ کوئٹہ سے تفتان قافلوں کی روانگی میں غیر ضروری تاخیر اور تفتان بارڈر پر درپیش مسائل کا حل ان کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button