Uncategorized

پنجاب: دو سال قبل ذاکراہلبیت ؑعلامہ گلفام ھاشمی پرلگائی گئی پابندی کلعدم قرار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) حکومت پنجاب کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے سبب علامہ گلفام ھاشمی دو سال سے پنجاب بھر میں مجالس عزا و محافل سے خطاب کرنے پہ پابندی تھی جسکو آج مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رھنماوں سید ناصر شیرازی ، سید اسد نقوی ، مولانا مبارک علی موسوی ( سیکیریڑی جنرل پنجاب ) اور مولانا عبد الخالق اسدی کی موجودگی میں ختم کرنے کا حکم نامہ پنجاب انتظامیہ نے جاری کردیا ۔  پنجاب انتظامیہ کے وفد میں جس میں وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی رانا مقبول ، ھوم سیکیریڑی پنجاب ، ڈی آئی جی لاھور اور ڈی آئی جی ( سی ٹی ڈی ) موجود تھے نے مجلس وحدت المسلمین کے وفد کی موجودگی میں علامہ گلفام ھاشمی پہ زبان بندی کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا اس موقع پہ علامہ گلفام ھاشمی بھی موجود تھے ۔

جبکہ پنجاب حکومت کہ وفد نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ماہ محرم الحرام میں علماء کرام و ذاکرین اھلبیت (ع) پہ سال گذشتہ لگائی گئی بین الصوبائی اور بین اضلاعی پابندیاں مجلس وحدت کہ مطالبے کے سبب امداد نہین لگائی جارھییں اور صرف ان عناصر کے خلاف اقدام ھوگا جو شرپسندی و فرقہ واریت پھیلانے میں ملوث پائے جائیں گی ۔

جبکہ شیڈول فور میں ڈالے گئے بے گناہ عزاداروں اور جوانوں کے ناموں کو بھی کمیٹی کے ذریعہ جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ واضح رھے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں ۸۵ روزہ بھوک ھڑتال کہ دوران جن مطالبات پہ عملدرامد کی جدوجہد کا آغاز کیا تھا آج انکے ثمرات ملت جعفریہ و عزاداروں کو خیبر پختونخواہ کہ بعد پنجاب میں بھی ملنا شروع ھوگئے ھیں اور عزاداری سید الشہداء ، ڈیرہ اسماعیل خان میں اپریشن ، بالش خیل شیعہ املاک پہ قبضوں کے مسائل اور علما و ذاکرین پہ بلا جواز پابندیوں کے اوپر عملدرامد کا آغاز ھوچکا ھے جو مرد قلندر نے اپنے جان کی پروا کیے بغیر ملت کے حقوق کیلیے شروع کی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button