Uncategorized

محرم الحرام کے دوران سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )آئی جی سندھ پولیس نے محرم الحرام کی آمد کے موقع پر سندھ پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کئے جانے کا حکم جاری کیا ہے۔آئی جی سندھ نے حالات کے پیشِ نظر افسروں اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور جو افسران اور اہلکارون چھٹیوں پر ہیں ان کو فوری طور پر سی سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

زرائع کے مطابق محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی شہر کراچی اور اندرونِ سندھ کے حالات اور تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے پیشِ نظر سندھ میں محرم الحرام کے دوران پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی لگا دی گئی۔اطلاعات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی 12 محرم الحرام تک ہر قسم کی چھٹی پر پابندی ہوگی۔اے ڈی خواجہ نے چھٹیوں پر گئے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کرتے ہوئے چھٹیوں پر گئے افسران اور اہلکاروںکو دو دن کے اندر سی سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں سینٹرل پولیس آفس میں متعلقہ افسران سے رابطہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button