Uncategorized

لاہور، یوم دفاع کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان یوتھ ونگ ضلع لاہور کے زیراہتمام یوم دفاع کے مناسبت سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے 8 ٹاوئنز کے ٹیموں نے حصہ لیا۔

زرائع کے مطابق باری سٹوڈیو ارینا سپورٹس کمپلکس میں ٹورنامنٹ کا افتتاح مجلس وحدت مسلمین پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر یونس حیدری نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یونس حیدری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے کیلئے ہم نے ملک بھر میں یوتھ کیلئے مختلف پروگرامز مرتب کئے ہیں تاکہ نوجوانوں کو جذبہ حب الوطنی کیساتھ اپنی صلاحیتوں کو اچھے انداز میں اجاگر کرنے کا موقع میسر آ سکے، کراچی اور لاہور میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، انشااللہ اسی طرح ہم دیگر قومی دن کے مواقع پر بھی نوجوانوں میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فائنل گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے جیت لیا اور فاتح ٹیم کو 10 ہراز روپے کیش اور ٹرافی اور ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button