قوم وحدت سے امریکی و بھارتی سازشیں ناکام بنا سکتی ہے، اکرم رضوی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) نااہل حکمرانوں نے ملک کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے، ناکام اور بدنام حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، ملک کے غدار موت کے حقدار ہیں، دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، پنجاب میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کا نیٹ ورک آزادی کیساتھ کام کر رہا ہے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار رکن انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد اکرم رضوی نے لاہور میں اے ٹی آئی کے رہنماء عامر اسماعیل کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اکرم رضوی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کرپشن اور دہشتگردی کیخلاف ہم آواز ہے، جعلی جمہوریت سے عام آدمی کو کچھ نہیں ملا، پنجاب میں رینجرز آپریشن کو نتیجہ خیز بنایا جائے، پنجاب حکومت رینجرز آپریشن میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، حکمرانوں نے قوم کو ذلت اور اذیت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ کرپٹ حکمرانوں کو لے ڈوبے گا، حکمران جنرل راحیل شریف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، حکمرانوں کی رخصتی نوشتہء دیوار ہے۔
اکرم رضوی نے مزید کہا قومی قائدین قومی سلامتی کے نیشنل ایجنڈے پر متحد ہو جائیں، پاکستان کی اسلامی شناخت ختم کرنے کیلئے سازشیں ہو رہی ہیں، اہل حق متحد ہوکر اسلام اور پاکستان کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنا دیں، نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی نیا پاکستان بن سکتا ہے، محبت رسول تسخیر کائنات کی کنجی ہے، استحکام وطن کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہوکر امریکہ و بھارت کی پاکستان دشمن سازشوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔ ظہرانے میں سید وقار علی شاہ، شیخ طیب، سید حسنین نوری، ملک نعمان، عامر سہیل، حمزہ نعیم بٹ، محمد طلحہ، عمیر بھٹی، اشتیاق احمد بھٹی، ملک خرم شہزاد اور دیگر اہم ذمہ دارن نے شرکت کی۔