Uncategorized

دہشتگردوں کی معاونت؛ سندھ ہائیکورٹ کے جج کا ملزمان کی درخواست ضمانت سننے سے انکار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ نے ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست سننے سے انکارکردیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس احمدعلی شیخ نے ڈاکٹر عاصم، انیس قائم خانی، قادر پٹیل اور رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت دوسرے بینچ میں منتقل کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست ضمانت آج ہی کسی اور بینچ میں لگائی جائے۔ انیس قائمخانی،قادرپٹیل اوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت بھی دوسرا بینچ سنےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button