تشیع کا ایک اور جانباذ فرذند وطن پر قربان ہوا, ذین رضا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) وطنِ عزیز پاکستان کے قیام میں جہاں ملتِ تشیع کے بزرگوں نے اپنی جان, مال, عزت و آبرو کو قربان کیا وہیں اس ملت کے غیور جوان اپنے بزرگوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس پاک وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرنے میں آمادہ و مصروفِ عمل ہیں . پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمن اس بات سے واقف ہیں کہ جب تک اس پاک دھرتی پر شیعانِ علی ابنِ ابیطالب (ع) کا ایک بچہ بھی موجود ہے, وطن دشمن, اسلام دشمن اپنے سفاکانہ عزائم میں کامیاب نھی ہوسکتے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلسِ مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے سیکرٹری جنرل ذین رضا نے گزشتہ رات ملک دشمن, اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگردوں سے وطنِ عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے جانباز شیعہ افسر سب انسپکٹر سید شباب ذیدی کے بھائی کاشف ذیدی سے اظہارِ تعزیت کے بعد مسجدِ خیرالعمل ابچولی بلاک 20 میں موجود شھید کے اہلِ خانہ و دیگر مومنین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
شھید سب انسپکٹر سید شباب ذیدی کے بھائی نے ذین رضا کو واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شباب ذیدی گذشتہ رات اچانک گھر سے روانہ ہوگئے اور فقط گھر والوں کواتنا کہا کہ آج میں ملک و ملت کے کے دشمن تکفیری دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کرکے ہی دم لونگا چاہے مجھے اسکی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے, اور شباب حیدر نے اپنا وعدہ وفا کیا اور اپنی جان قربان کردی لیکن ایک بھی تکفیری دہشتگرد کو ذندہ نا چھوڑا . اس موقع پر شھید کے بھائی اور دیگر مومنین سے گفتگو کرتے ہوئے ذین رضا کا کہنا تھا کہ مولائے کائنات علی ابنِ ابیطالب (ع) کا ہر شیعہ چاہے وہ سپاہی ہو یا عام آدمی وہ اپ ے وطن کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شھرِ قائد کراچی سمیت پورے پاکستان میں ایسے بہت جوانانِ ملتِ تشیع گزرے ہیں کہ جنھوں نے ملک و ملت کی ترقی اور اسکے دفار میں اپنا سب کچھ قربان کیا اور ان جوانوں نے وطن کے دفاع کے لئے اپنی سب سے قیمتی شے یعنی اپنی جان تک قربان کرنے سے گریز نا کیا . سانحہ عاشور کے اسکاؤٹس ہوں یا سانحہ مہران ایئر بیس کے شھید لیفٹیننٹ یاسر عباس, شھید اعتزاز احسن ہو یا شھید میجر علی جواد اور اب شھید سب انسپکٹر سید شباب ذیدی, ملتِ تشیع نے اپنے انمول موتی اس پاک دھرتی کے دفاع میں قربان کئے ذین رضا کا کہنا تھا کہ ملتِ تشیع پاکستان نے وطنِ عزیز کے خلاف سرگرم سعودی, امریکی, اسرائیلی اور انڈین نمک خوار تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب کے ذبانی کلامی حمایت نھی کی بلکہ اس آپریشن کی کامیابی کے لئے اپنے جوان سپوتوں کو بھی قربان کیا۔
ذین رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک دشمن, اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں اور انکے سہولت کے خلاف ضربِ عضب کی طرز کے آپریشن کو پورے ملک میں شروع کئے جانے کا ناصرف مطالبہ کیا بلکہ دہشتگردی کے خلاف 80 روز سے زائد بھوک ہڑتال پر بھی بیٹھے, اور ان کے مطالبات کو اہمیت نا دی گئی, اور اسوقت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے ملک گیر آپریشن ضربِ عضب کے مطالبہ کا مقصد اب لوگوں کی سمجھ آگیا کہ جب تکفیری دہشتگردوں نے شھروں, دیہاتوِں, گلی, محلوں, پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر دہشتگردانہ کارروائیاں کرکے معصوم بچوں, خواتین سمیت سینکڑوں پاکستانیوں کا خون بہادیا۔
ذین رضا نے شھید سب انسپکٹر سید شباب ذیدی کے اہلِ خانہ کی خدمت میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے اظہارِ تعزیت پیش کی اور شھید شباب ذیدی و دیگر شھدائے ملتِ جعفریہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی, اس موقع پر انکے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات سید عرفان حیدر, کمیل عباس اور دیگر علاقائی عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے