پاکستانی شیعہ خبریں
آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لیں، اسفند یارولی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر کچھ عمل نہیں کیا گیا، آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر وزیر اعظم دورہ امریکہ منسوخ کرکے وطن واپس آئیں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر قوم کو اعتماد میں لیں۔ عوامی نیشنل پارٹی سی پیک کے معاملہ پر 4 اکتوبر سے تین چھوٹے صوبوں میں احتجاج کرے گی۔
اسفندیار ولی نے کہا کہ وزیر اعظم کو اندرونی و بیرونی خطرات کا جائزہ لینے کے لیے کل جماعتی کانفرنس بلانی چاہیئے۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری پر آل پارٹیز کانفرنس میں کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے جس کیخلاف اے این پی 4 اکتوبر سے بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا میں احتجاج کرے گی۔