آئی ایس او نوجوانوں کی نظریاتی تربیت کرتی رہے گی، سرفراز نقوی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تنظیم کے مرکزی صدر سرفراز نقوی کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارہ المہدی تربیت اسلامی کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں نئے تنظیمی سال کے اہم پروگرامات سمیت مسئولین کی ورکشاپ و دیگر تنظیمی امور کو زیر بحث لایا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ماہ محرم الحرام کی نشرواشاعت جس میں محرم کا پوسٹر اور مرکزی صدر کا پیغام شامل ہے، جلد تمام ڈویژن کو ارسال کیا جائے گا۔ مرکزی صدر سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او صالح نوجوانوں کا کاررواں ہے جس کا مقصد نئی نسل کو تعلیمات محمد و آل محمد کے مطابق تیار کرنا ہے تاکہ وہ شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دین مبین کی سربلندی کیلئے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان میں نوجوانوں کی نظریاتی تربیت کرتی رہے گی اور ہمارا سالانہ پروگرام بھی اسی مقصد کے تابع بنایا جاتا ہے۔ اجلاس میں سابقہ مرکزی صدور تہور حیدری، علی مہدی، علامہ اسد نقوی، علامہ سبطین علوی اور سابقہ سنیئر نائب صدر احسن نقوی نے شرکت کی۔ آئی ایس او نوجوانوں کی نظریاتی تربیت کرتی رہے گی، سرفراز نقوی