پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ ناصر عباس کی وزیراعلٰی بلوچستان سے ملاقات، ثناءاللہ زہری کی زائرین کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے وزیراعلٰی ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں زائرین سے متعلق مسائل اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایم پی اے آغا محمد رضا، علامہ ولایت حسین جعفری، سیکرٹری جنرل عباس علی، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی، ایم پی اے طاہر محمود، ایم پی اے عاصم کرد گیلو اور دیگر موجود تھے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ملاقات میں علامہ راجہ ناصر کو زائرین کے مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث کانوائے کے ذریعے سکیورٹی کو یقینی بنانے کی کوشیش کی جاتی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے زائرین کو تفتان بارڈر پر درپیش مسائل کی نشاندہی پر وزیراعلٰی بلوچستان نے ایم پی اے آغا محمد رضا کے ہمراہ تفتان دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا، وزیراعلٰی بلوچستان نے پاکستان ہاوس کے لئے ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور جلد ہی کانوائے کی تعداد کو ماہانہ بنیادوں پر دو سے بڑھا کر چار تک کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعلٰی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے علامہ راجہ ناصر عباس کے تمام مطالبات کی تائید کی اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعلٰی بلوچستان کی جانب سے ایم پی اے آغا رضا کی تجویز پر بننے والے نئے پاکستان ہاوس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی۔ وزیراعلٰی نے زائرین سے اضافی چارجز پر انکوائری کروانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button