Uncategorized

شہید علی اکبر کمیلی قتل کیس، ملزم ناصر قادری پر فرد جرم عائد کردی گئی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علامہ علی اکبر کمیلی کے قتل میں ملوث ملزم ناصر قادری عرف ناصر بوبی پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کر لیا۔ کیس کے دو ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، اشتہاری ملزموں میں احمد حسن عرف بھائی اور نعیم شامل ہیں۔ یاد رہے کہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اصغر کمیلی کو 2013ء میں عزیز آباد کے علاقے میں قتل کردیا گیا تھا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button