اتحاد بین المومنین کی بات کرنے والے اپنی حد میں رہیں، علامہ شبیر میثمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات علامہ شبیر حسن میثمی نے سرگودھا میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کے ذمہ داران سن لیں، اگر تم عزاداری امام حسین کے سلسلے میں ایک بھی غلط اقدام اٹھاؤگے تو اس قوم کا ہر فرد جان دے دیگا لیکن عزاداری سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ شیعہ نیوز کے مطابق علامہ شبیر میثمی کا مزید کہنا تھا کہ۲۸ سال ہوگئے بہت سازشیں ہوئیں قیادت کے خلاف، دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ بلوائے گئے کہ کسی طرح اس اولاد پیمبر کو کمزور کیا جائےمگر قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجدعلی نقوی نے تمام سازشوں کے باوجود ثابت کردیا کہ اگر پاکستان متحد ہے تو اس اولاد پیغمبر کی وجہ سے، جس شخصیت نے اس ملک کو متحد رکھا ہوا ہے اس کا نام ساجد نقوی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں عرض کرتا چلوں کہ حکومت نے قائد کو جو اطمینان دلایا ہے(یعنی سیٹنگ کی ہے) عزاداری کے حوالے سے، تو ہم آپ کے کہنے پر صبر کریں گے اور عزاداری منائیں گے، مگر اگر آپ نے سمجھا کہ قوم کو آواز دی جائے تو میں آپ کو اطمینان دلاتا ہوں کہ کراچی سے لے کر پاراچنار تک مومنین آپ کی آواز پر اسلام آباد میں جمع ہونے کے لئے تیار ہیں ،اتحاد بین المومنین کی جو بات کرتے ہیں وہ سن لیں کہ جس کو اتحاد کرنا ہے وہ اپنی سطح کے لوگوں سے اتحاد کرکے آجائے، قائد کا دروازہ ہر وقت کھلا ہوا ہے اور اگر اتحاد کے لئےتیار نہیں ہو اور خود کو سدھارنے کے لئے تیار نہیں ہو تو سن لو کہ قوم نے جس طرح ماضی میں اس قسم کے عناصر کو مسترد کیا تھا یہ قوم بھی مسترد کردے گی ۔