Uncategorized

سندھ حکومت محرم الحرام سے قبل صفائی ستھرائی اور روشنی کے مؤثر انتظامات میں ناکام ہوگئی ہے، علی حسین نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام میں عزاداری اور عزاداروں کی خدمت ہمارا فرض اولین ہونا چاہیئے، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام محض زبانی جمع خرچ سے کام لے رہے ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں عزاداری سیل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عزاداری سیل کراچی کے اراکین علامہ مبشر حسن، سید رضا نقوی، سید احسن عباس رضوی، زین رضا اور سبط اصغر بھی موجود تھے۔ علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایوب گوٹھ، بھٹائی آباد، پہلوان گوٹھ، بن قاسم ٹاؤن، نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کی استر کاری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، بیریئرز کی تنصیب اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے کاموں میں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، واٹر بورڈ انتظامیہ اور میونسپل ایڈمنسٹریشن مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی، حکام بالا نیچے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کر رہے ہیں لیکن نچلا عملہ وسائل کی قلت کو بنیاد بنا کر کاموں میں سستی و کاہلی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

انہوں نے سکیورٹی اقدامات پر بھی عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اجلاسوں میں پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام کو حساس آبادیوں اور امام بارگاہوں کی نشاندہی کے باوجود سکیورٹی کے کوئی مناسب اقدامات نہیں کئے ہیں۔ علی حسین نقوی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ایڈیشنل آئی جی پولیس مشتاق مہر، ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد محرم الحرام اور عزاداری سے متعلق امور کی انجام دہی کے لئے سنجیدہ اور بر وقت اقدامات کیئے جائیں، تاکہ ماہ مقدس محرم الحرام میں کسی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button