Uncategorized

حکومت علماء و ذاکرین پر عائد غیر قانونی پابندیاں ختم کرے، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام امام بارگاہ گلستان زہرا لاہور میں تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں لاہور اور گردونواح کی ماتمی سنگتوں اور مرکزی جلوسوں کے بانیان نے شرکت کی۔

زرائع کے مطابق تحفظِ عزاداری کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے دفاع کیلئے ہم اپنی جانیں پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، خواہ وہ راولپنڈی، لاہور، کراچی یا پاکستان کا کوئی بھی کونہ ہو۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم عزاداری سید الشہداء کیلئے بانیان مجالس اور عزاداروں سے مکمل تعاون کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ اس سال کا محرم الحرام ان شاء اللہ اب تک کا پُرامن محرم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے بھی بانیان مجالس اور ماتمی سنگتوں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان اس وقت چاروں اطراف سے دشمن کے خطرات سے گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کا درندہ صفت وزیراعظم کشمیر میں جاری مظالم پر پردہ ڈالنے کیلئے بزدلانہ کارروائیوں کا سہارا لے رہا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام دفاع وطن کیلئے اپنی جانیں دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ کو مجالس اور جلوسوں کو مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں علماء، خطباء اور ذاکرین پر غیر آئینی پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان غیر آینی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان پابندیوں کیخلاف سوموٹو نوٹس لے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button