Uncategorized

سید علی کاظمی آئی ایس او لاہور ڈویژن کے دوسری بار صدر منتخب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کا 2 روزہ کنونشن اختتام پذیر ہوگیا۔ لاہور کے علاقے اسلامپورہ میں کنونشن کے آخری روز سید علی کاظمی کو مجلس عمومی کے اراکین نے کثرت رائے سے منتخب کیا۔

زرائع کے مطابق آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کا سالانہ نوید سحر کنونشن اختتام پذیر ہو گیا جس کے آخری روز کنونشن میں شامل ارکان عمومی نے نئے سال کیلئے سید علی کاظمی کو میر کارواں منتخب کر لیا۔ کنونشن کے آخر میں آئی ایس او پاکستان کے رہنماء سجیل شمسی نے نومنتخب ڈویژنل صدر علی کاظمی سے حلف لیا۔ دوسری جانب آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پشاور، فیصل آباد، آزادکشمیر، لاڑکانہ، سرگودھا، بہاولپور، سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ڈویژنل کنونشن منعقد ہوئے جن میں پشاور ڈویژن سے کاشف لودھی، فیصل آباد سے عدیل شجاع، آزاد کشمیر سے باسط کاظمی، لاڑکانہ ڈویژن سے سلمان الحسینی، سرگودھا سے جمیل، بہاولپور ڈویژن سے ذوالفقار علی، سکھر سے فضل عباس اور ڈی آئی خان سے محرم علی کو ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button