Uncategorized

پوری قوم وطن عزیز کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کی پشت بان ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ دشمن ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو بیک وقت نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے لیکن دشمنان پاکستان سن لین کہ پاکستانی قوم متحد ہے۔ کسی طاقت کو ملک کی سرحدوں کو نقصان پہنچانے نہیں دے گی اور نہ ہی اندرون ملک خلفشار پیدا کرنے دیںگے۔ ملک کی خارجہ پالیسی درست کرنے کی ضرورت ہے ہمارے وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مسلہ کشمیر کو درست طریقے سے پیش کیا انہیں بھارتی نیوی کے جاسوس گلبھوشن یادیو، راء کے ایجنٹوں اور غداروں کے حوالہ سے بھی بات کرنی چاہئے تھی کیونکہ بھارت پاکستان کے خلاف جارحانہ طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہے اور پوری دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے پروپیگنڈا مہم چلا رہا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے حیدرآباد میں جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے مزید کہا کہ چند ہفتوں میں ایک سو دس کشمیریوں نے جام شہادت نوش کر کے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو ایک نیا رخ اور ایک تازہ ولولہ عطاء کر دیا ہے۔ 75دنوں کا کرفیو، عید کی نماز اور قربانی پر پابندی، ضرویات زندگی کی بندش، پیلٹ گنوں سے سینکڑوں کشمیریوں کی آنکھیں ضائع کرنے کے باوجود بھارتی درندے جب اس تحریک کو دبانے میں ناکام ہوگئے تو بھارتی حکمرانوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقعہ پر اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے خود ساختہ حملوں کا ڈرامہ رچایا، اس بہانہ پر پاکستان کو دھمکیاں دینی شروع کردیں لیکن شاید ان کو پتہ نہیں کہ شوق شہادت سے سرشار پوری قوم اپنے ملک کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے، پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے، اگر مودی نے اپنے جنگی جنون کے باعث کوئی حماقت کی تو پاکستانی افواج ان کو ایسا مزا چکھائیں گے کہ وہ پھر تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

اس موقعہ پر سندھ بھر کے اراکین شوریٰ نے کثرت رائے سے علامہ عقیل انجم قادری (کراچی) کو صوبائی صدر، علامہ افتخار احمد عباسی (نواب شاہ ) کو سنیئر نائب صدر اور میاں منیر احمد جونیجو (گھوٹکی) کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button