Uncategorized

کراچی ،فائیو اسٹار چورنگی پر کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس افسر شھید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شہر قائد میں فائیو اسٹار چورنگی پر کالعدم سپاہِ صحابہ کےموٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ نے شھید ہونے والے سب انسپکٹر ارشد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ٹریفک اہلکار شھید ہوگیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ٹریفک اہلکار زخمی ہوگیا، جس کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شھیدگیا، شھید ٹریفک اہلکار کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹریفک پولیس میں سب انسپکٹر ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شھید ہونے والے سب انسپکٹر ارشد کی شھادت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے کہ فائیو اسٹار چورنگی پر اس قسم کے واقعات ہو رہے ہیں، پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button