Uncategorized

الیکڑانک میڈیا کا تحفظ عزاء کانفرنس سے اظہار لاتعلقی، تشیع نوجوانوں کا سوشل میڈیا پہ اظہار برہمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )تحفظ عزا ء کانفرنس کو الیکڑانک میڈیا کی جانب سے کوریج نہ دیئے جانے پر پر شیعہ علماء کونسل سندھ کے عہدیداران اور کارکنان برہم ہیں۔ جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر جاری خبروں اور تاثرات سے لگایا جاسکتا ہے۔

زرائع کے مطابق نشتر پارک کراچی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی کامیاب، تحفظ عزاء کانفرنس کا الیکڑانک میڈیا نے مکمل طور پر بائیکاٹ کیا، حالانکہ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل کے سینکڑوں کارکنان، عہدیداران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ شہر قائد میں اس کانفرنس کے انعقاد کا ایک بڑا مقصد یہ بھی تھا کہ پاکستان میں تشیع کو درپیش مسائل کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے۔ تحفظ عزا کانفرنس میں عزاداری کو محدود کرنے کی خباثتوں، عزاداروں کے ساتھ ناروا سلوک، زائرین کے مسائل پر گفتگو کی گئی تھی۔ کانفرنس میں عزاداری سید الشہداء کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا اعادہ کیا گیا تھا اور تشیع کے خلاف جاری سازشوں کے خلاف پرامن انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا، مگر الیکڑانک میڈیا نے اس کانفرنس کا مکمل طور پر بلیک آؤٹ کیا۔

تحفظِ عزاء کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے لائیو خطاب بھی کیا تھا، البتہ وہ خود اس میں شریک نہیں تھے۔ الیکڑانک میڈیا کی جانب سے کوریج نہ دینے پر شیعہ علماء کونسل سے وابستہ نوجوان سوشل میڈیا پر الیکڑانک میڈیا کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں، اور الیکڑانک میڈیا کے بائیکاٹ کا عندیہ دیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button