Uncategorized

عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) عزاداری امام حسینؑکے دفاع کے لیئے ہم اپنی جانیں پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، خواہ وہ راولپنڈی، لاہور، کراچی یا پاکستان کا کوئی بھی کونہ ہو۔ ہم عزاداری سید الشہداؑ کے لئے بانیان مجالس اور عزاداروں سے مکمل تعاون کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے مجلس وھدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام نوابشاہ میں منعقدہ "تحفظ عزاداری و پیغام کربلا کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام دفاع وطن کے لئے اپنی جانیں دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ کو مجالس اور جلوسوں کو مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں علماء، خطباء اور ذاکرین پر غیر آئینی پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت چاروں اطراف سے دشمن کے خطرات سے گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے درندہ صفت وزیر اعظم کشمیر میں جاری مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیئے بزدلانہ کاروائیوں کا سہارا لے رہا ہے۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا عزاداروں اور عزاداری پر عائد غیر آئینی و غیر قانونی پابندیوںکا فوری خاتمہ کیا جائے۔رہنماؤں نے چیف جسٹس پاکستان سے عزاداری پر عائد غیر قانونی پابندیوں کے خلاف سو موٹو نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

کانفرنس میں مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، سیکرٹری عزاداری سیل سید اکبر شاہ اور سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے رہنماؤں،صوبے بھر کی ماتمی انجمنوںاور امام بارگاہوںکے نمائندوں،مجالس و جلوسِ عزاء کے بانیان و پرمٹ ہولڈرز نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button