پاکستانی شیعہ خبریں

مجالس عزا کیلئے ہمیں لائسنس کی ضرورت نہیں، علامہ حمید حسین امامی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے ایک وفد نے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی سربراہی میں نوشہرہ کا دورہ کیا ہے۔ نوشہرہ کلاں سلطان آباد میں مسجد بلال اور گلستان زہرا (س)، علمدار امام بارگاہ میں تشیع کے مختلف وفود اور اہلیان علاقہ سے ملاقاتیں کی۔

زرائع کے مطابق دورہ نوشہرہ میں عید مباہلہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقاریب اوردیگر مختلف نشستوں میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کا کہنا تھا کہ مجالس و جلوسِ عزاء کیلئے ہمیں کسی قسم کے اجازت نامہ کی ضرورت نہیں ہے، یہ ہمارہ آئینی و دینی حق ہے۔انھوں نے پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے عزاداروں اور عزاداری پر عائد غیر قانونی و غیر آئینی پابندیوں کے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ نیشنل ایکشن پلان کو عزاداری کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔علامہ حمید امامی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عزاداری پر عائد غیر قانونی و غیر آئینی پابندیوںکا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور پورے پاکستان باالخصوص پنجاب میں علماء و زاکرین پر ضلعی بدری کے احکامات کو واپس لیا جائے،بانیانِ مجالس و جلوس عزاء پر عائد مقدمات کو ختم کیا جائے۔

شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر اور صوبائی جنرل سیکرٹری نے مومنین سے آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے تفصیلاً گفتگو کی۔ اس موقع پر مومنین نے مجالس و جلوس عزا کے حوالے سے درپیش مسائل صوبائی صدر کے گوش گزار کئے۔ نوشہرہ کا دورہ کرنے والے وفد میں صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کے علاوہ صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی اخونزادہ، مرکزی سیاسی سیل کے ممبر اقتدار علی اخونزادہ اور ضلعی صدر ڈیرہ اسماعیل خان کاظم حسین مطہری بھی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button