مشرق وسطی

ایران کے خلاف بحرینی وزیرخارجہ کے بے بنیاد دعوے

بحرین کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب میں ایران کے خلاف بے بنیاد دعؤوں کو دہرایا ہے۔

بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے دعوی کیا کہ بحرین اور عرب ممالک نے ایران کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے تاہم اس ملک کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی جواب نہیں ملا ہے- بحرینی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ ایران، عسکریت پسندوں کی حمایت سے بحرین اور علاقے میں بدامنی اورعدم استحکام جاری رکھے ہوئے ہے-

خالد بن احمد آل خلیفہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ منامہ، یمن پر جارحیت کے لئے سعودی سربراہی میں قائم عرب اتحاد میں موجودگی کا پابند ہے کہا کہ آل خلیفہ، اس اشتراک و ساجھداری کو جاری رکھے گی-

خالد بن احمد آل خلیفہ نے بحرین کے عوام اوراہم و بزرگ علماء کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر اس طرح کے بے بنیاد دعوے کئے ہیں- بحرین میں دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button