Uncategorized

کراچی، کالعدم سپاہِ صحابہ کے گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر قبرستان سے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ ِ صحابہ کے گرفتار تکفیری دہشتگرد کی نشاندہی پر منگھوپیر قبرستان سے نئی بوریوں میں دفن اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ۔برآمد کیا گیا اسلحہ و گولہ بارود کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر دہشتگردی کے غرض سے کراچی لایا گیا تھا۔

زرائع کے مطابق سندھ پولیس نے رینجرز کے ساتھ ایک مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منگھوپیر کے قبرستان میںدفن اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔ قبرستان سے برآمد کئے گئے اسلحہ و گولہ بارود میں کلاشنکوف، ایل ایم جی، راکٹ لانچر،دستی بم اور خودکش جیکٹس بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک مشترکہ کاروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگرد نے دوران تفتیش کراچی میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے لائے گئے اسلحہ و گولہ بارود کی قبرستان میں موجودگی کا انکشاف کیا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قبرستان میں موجود ایک قبر سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے گرفتار تکفیری دہشتگرد کی نشاندہی پر منگھوپیر قبرستان سے نئی بوریوں میں دفن اسلحے کی کھیپ برآمد ہونے کے ھوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار تکفیری دہشتگرد کی نشاندہی پر منگھوپیر قبرستان میں ایک قبر کی کھدائی کی گئی تو اسمیں موجود کئی نئی بوریاں نکل آئیں، جن میں انتہائی خطرناک ہتھیار ملے ہیں، جو کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے لئے لایا گیا تھا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں 4 کلاشنکوف، 7 راکٹ، 20 دستی بم، 40 آوان بم، خودکش جیکٹس، 2 ایل ایم جی اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ نئی بوریوں میں دفن اسلحہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسلحہ دفنائے زیادہ دن نہیں گزرے تھے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے گرفتار تکفیری دہشتگرد نے دورانِ تفتیش کراچی میں فرقہ وارانہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔گرفتار تکفیری دہشتگرد نے منگھوپیر قبرستان میں بھاری تعداد میں دفن کئے گئے اسلحہ و گولہ بارود کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اپنے دیگر تکفیری دہشتگرد ساتھیوں اور سہو لت کاروں کے حوالے سے بھی انکشافات کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button