پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، جامعہ شہید عارف الحسینی میں عظمت شہدا و استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )محرم الحرام کی آمد کی مناسبت جامعہ شہید عارف حسین الحسینی (رح) میں ’’عظمت شہدا و استقبال محرم‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جسمیں علمائے کرام سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

زرائع کے مطابق کانفرنس کا اہتمام مدرسہ منتظمین کی جانب سے کیا گیا، جس میں علمائے کرام، عمائدین اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے محرم الحرام میں اس ماہ کی حرمت اور اہمیت کی جانب سے شرکاء کی توجہ مبذول کراتے ہوئے درسِ کربلا پر عملِ پیرا ہوتے ہوتے بھائی چارگی،امن و محبت اور قربانی کے جذبے کو پروان چڑھائے جانے کی تاکید کی۔ علمائے کرام نے کہا کہ واقعہ کربلا جہاں درسِ حریت دیتا ہے وہیں کربلا سے انسانی اقدار، بھائی چارگی،فداکاری،دین شناسی کے بھی تعلیم دی گئی ۔مقررین نے واقعہ کربلا کو عالمِ انسانیت کے لئے ایک رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا میں موجود تمام حسینی جوانوں ،بوڑھوں،بچوں،بچیوں میں جہاں بہت سے باتیں مشترک تھیں وہیں ایک مشترکہ ور قابلِ تقلید عمل اپنی ولی کی اطاعت اور اس کے حکم پر فداکاری کا جذبہ تھا۔

کانفرنس میں بزرگ عالم دین علامہ سید ریاض حسین نجفی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ رمضان توقیر، علامہ سید جواد ہادی، امامیہ علما کونسل کے صوبائی صدر علامہ خورشید انور جوادی، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی، علامہ نذیر مطہری، علامہ اصغر رجائی شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button