شیعہ علماء کونسل ،خیبر پختونخواہ انتظامیہ و سکیورٹی اداروں سے تعاون کریگی، علامہ حمید حسین امامی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا ہ کا محرم الحرام کے حوالے سے پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، صوبائی جنرل سیکرٹری اخونزادہ مظفر علی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا سید مرتضی علی شاہ جعفری، مرکزی سیاسی سیل کے ممبر اخونزادہ اقتدار علی، سید یوسف علی شاہ جعفری ڈویژنل صدر پشاور، مظہر علی ممتاز سیکرٹری مالیات میر مرتضی علی نے شرکت کی۔
زرائع کے مطابق شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخواہ کے ڈوبائی سیکریٹریٹ پشاور میں محرم الحرام میں قیام امن اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کے ؤالے سےمنعقد ہونے والے اجلاس میںاورمحرم الحرام کے پروگرامز کو پورے صوبہ میں احسن انداز میں چلانے کیلئے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی سربراہی میں ایک صوبائی محرم کمیٹی تشکیل دی گئی۔جس میں اخونزادہ مظفر علی کواڈینیٹر پشاور، ڈاکٹر سید خلیل حسین ہاشمی اورکزئی ایجنسی، مولانا کاظم حسین مطہری ڈیرہ سماعیل خان، سید امجد علی شاہ کوہاٹ، مولانا مہدی غلام ہنگو، دلدار حسین پارہ چنار، حاجی عمران علی پارہ چنار، سید محسن عباس ہری پور، ڈاکٹر لیاقت علی شاہ کاظمی ہری پور، ڈاکٹر صفی اللہ لکی مروت، مولانا بشیر حسین مواحدی بنوں، سید ساجد بادشاہ چارسدہ، سید عقیل عباس نوشہرہ، نفیس علی مردان کو ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ جن کے نوٹیفیکشن صوبائی جنرل سیکرٹری اخونزادہ مظفر علی نے جاری کر دیئے ہیں۔
شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا پورے صوبہ میں انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ محرم الحرام کے حوالے سے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، صوبائی سیکرٹری جنرل آخونزادہ مظفر علی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرتضی علی شاہ جعفری نے وفد کی شکل میں پشاور، مردان، نوشہرہ، رسالپور، جھانگیرہ اور صوبے بھر میں ہنگامی دورے شروع کر دیئے ہیں اور انتظامیہ سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔