کراچی، سندھ رینجرز نے محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی صدارت اہم اجلاس، محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے موثر حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔
زرائع کے مطابق سندھ رینجرز کے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں امن و امان کی صورتحال بالخصوص محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پولیس و رینجرز کی جانب سے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرنے پر غور کیا گیا۔