Uncategorized

جب تک ایوانوں میں بیٹھے دہشتگردوں کے سہوت کاروں کیخلاف کاروائی نہیں ہوتی امن خواب ہی رہے گا، سردار شاکر

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف رینجرز آپریشن کا فیصلہ قابل تحسین ہے مگر اس آپریشن کیلئے رینجرز کو اختیارات بھی دئے جائیں اگر بغیر اختیارات رینجرز کا آپریشن شروع ہوا تو اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہونگے۔

زرائع کے مطابق ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاکر مزاری نے کہا کہ جب تک تکفیری دہشتگردوں اور ایوانوں میں بیٹھے ہوئے تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی اس وقت تک قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا پوری قوم نے دیکھا کہ حکمرانوں نے پولیس فورس کے زریعے ماڈل ٹائون میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین تاریخ رقم کی۔ ماڈل ٹائون میں ہونیوالی دہشت گردی میں ملوث حکمرانوں کے خلاف بھی فوری کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں قتل عام کرنے والے مجرم سرعام دندناتے پھر رہے ہیں، مگر ہم ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں تحریک قصاص جاری رکھیں گے اور شہداء کے خون کا قصاص لے کر رہیں گے۔

اجلاس میں پروفیسر جاوید اختر زواری، احمد قریشی، معید خاکوانی، حاجی جمشید علی، چوہدری محمد فاروق، مہر فدا حسین، شاہد ملک اور دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button