پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ: بنوں بازار امام بارگاہ کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوہاٹ : بنوں میں ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ امام بارگاہ کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار شہید، تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے بنوں بازار امام بارگاہ کے سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں پر تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جسے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں یہ دہشتگردی کا پہلا واقعہ نہیں متعدد بار ملک دشمن دہشتگرد عناصر سیکورٹی اہلکاروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناگیا لیکن حکومت وقت ان دہشتگردوں کیخلاف کسی قسم کی کاروائی کے بجائے ان دہشتگردوں کو اپنا حصہ دار سمجھتے ہوئے امن و امان کے نام پر منعقدہ اجلاسوں میں مدعو کیا جاتا ہے اور سرکاری مراعت سے ان دہشتگردوں کو نوازہ جاتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button