سندھ آرمز ترمیمی بل منظور ہوگیا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے سندھ آرمز ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی آج ایوان میں رپورٹ پیش کریں گے۔
زرائع کے مطابق سندھ آرمز بل کے تحت اسلحہ ڈیلر ہتھیار فروخت کرنے سے پہلے خریدار کا نادرا سے تصدیق شدہ انگوٹھے کا نشان لے گا، بغیر شناختی کارڈ اسلحہ فروخت نہیں ہو سکے گا، بل کے تحت ہتھیار کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی۔ بل کے مطابق اسلحے کی خریداری کے فوری بعد خریدار ہتھیار سے 2 آزمائشی فائر کرکے گولی کے خول جمع کرائے گا، گولی کے خول کا ریکارڈ فرانزک لیب میں جمع ہوگا۔ خریدار کو اسلحہ فروخت کنندہ کے پاس تمام دستاویز لازمی جمع کرانے ہوں گے۔ سندھ آرمز ترمیمی ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی اویس قادر شاہ سندھ آرمز ترمیمی بل کے حوالے آج ایوان میں رپورٹ پیش کریں گے۔