عظیم قوموں کی عظمت اور شناخت کھیلوں سے وابستہ ہے، کمانڈر سدرن کمانڈ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )بلوچستان میں کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بین الاقوامی کھیلوں کو عام کرنے اور عالمی معیار پر لانے کے لئے ہر سہولت میسر کی جا رہی ہے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کوئٹہ میں پولو میچ کے بعد کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ عظیم قوموں کی عظمت اور شناخت کھیلوں سے وابستہ ہے، کھیلوں کے ذریعے صحت مند معاشرے پروان چڑھتے ہیں۔ بعد ازاں فارن سروس اٹیچیز ایڈوائزر گروپ کے وفد نے ڈی اے رومانیہ کرنل سر لاناروکیٹلن کی قیادت میں ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ کینٹ کا دورہ کیا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر سینیئر افسروں نے وفد کا خیر مقدم کیا۔ وفد کے ارکان کو بلوچستان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بحالی امن کے حوالے سے پاک فوج کی خدمات اور قربانوں کو سراہا۔