پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ، امام بارگاہ کےمحافظ شھیدکانسٹیبل رضا علی سپردِ خاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )گزشتہ روز کوہاٹ میں امام بارگاہ پر کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جامِ شھادت نوش کرنے والے خیبرپختونخواہ پولیس کے شیعہ جوان رضا علی کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔نمازِ جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین ،آئی ایس پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں سمیت مومنین اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت۔

زرائع کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ کے بنوں بازار میں واقع امام بارگاہ پر ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے سفاک دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے امام بارگاہ کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاررضا علی شھید ہوگئے تھے۔اطلاعات کے مطابق استرزئی پایان کوہاٹ کے رہائشی پولیس اہلکار رضا علی ولد شیر علی نے گزشتہ روز کوہاٹ کے بنوں بازار میں واقع امام بارگاہ پر کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کے حملے کو مستعدی سے جواب دیتے ہوئے ناکام تو بنادیا لیکن وہ خود بھی تکفیری دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

شھید رضا علی کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے استرزئی پایان کوہاٹ میں ادار کردی گئی۔نمازِ جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین،آئی ایس او پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں،کارکنان اور مومنین کی کثیر تعداد شریک تھی۔کوہاٹ امام بارگاہ پر کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کے حملے میں شیعہ پولیس اہلکار رضا علی کی شھادت پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان کے دعوے تو بہت کئے لیکن اس نئے پاکستان کے قیام میں آرمی پبلک اسکول پشاور،باچا خان یونیورسٹی،پاک فوج،خیبرپختونخواہ پولیس، ایف سی سمیت مظلوم شیعہ و سنی مسلمانوں کا خون کم بہایا گیا تھا کہ صوبائی حکومت دہشتگردساز فیکٹریوں (مدارس) کے صوابدیدی فنڈز کا اجراء کرکے مزید لوگوں کا خون بہانے کے درپے ہے۔

علامہ اقبال بہشتی کا مزید کہنا تھا ایک طرف تو عمران خان دہشتگردی کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوے کرتے نھیں تھکتے اور دوسری جانب تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت اکوڑہ خٹک میں واقع دہشتگرد ساز فیکٹریکو صابدیدی فنڈ کا اجراء کرکے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں پشاور سمیت ڈیرہ اسمٰعیل خان،چارسدہ اور کوہاٹ میں شیعہ مسلمانوں سمیت پاک افواج،خیبرپختونخواہ پولیس اور ایف سی کی جوانوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی شھادتوں کے حوالے سے نئے پاکستان کے موجد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی لاعلمی معنیٰ خیز ہے۔علامہ اقبال بہشتی نے کوہاٹ امام بارگاہ پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں شھید ہونے والے پولیس اہلکار شید رضا علی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button