پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ : ایف سی کی کارروائی، ملک دشمن دہشتگرد تنظیم کا کمانڈر ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ: ایف سی نے کوئٹہ میں کارروائی کرکے دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملک دشمن دہشتگرد تنظیم کا فراری کمانڈر ظفر بگٹی کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی کمانڈنٹ کرنل ذوالفقار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملک دشمن دہشتگرد تنظیم کا فراری کمانڈر ظفر بگٹی ایف سی کی کارروائی میں مارا گیا۔ کوئٹہ میں ایف سی کے کمانڈنٹ سبی اسکاﺅٹس کرنل ذوالفقار نے ڈی آئی جی نصیر آباد شرجیل کھرل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ کالعدم تنظیم کاظفر بگٹی نامی فراری کمانڈرگزشتہ رات ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، جو سیکورٹی اہلکاروں کے قتل‘ تھانوں اور چیک پوسٹوں پر حملہ سمیت 55 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث تھا۔

ایف سی اور پولیس حکام کے مطابق مارا جانے والا فراری کمانڈر سفاک دہشت گرد تھا جس نے 11نومبر 2014 کو انجینئر معراج عمرانی نامی شہری کو اس کے پورے خاندان سمیت قتل کیا تھا۔ اس واقعہ میں انجینئر معراج عمرانی کی زندہ بچ جانے والی والی بچی بھی پریس کانفرنس میں موجود تھی جس نے واقعہ کی تفصیلات بیان کیں۔ سیکورٹی حکام نے فراری کمانڈر کی ہلاکت کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ظفر بگٹی کے مارے جانے کے بعد سے اب تک کالعدم تنظیم کے متعدد فراریوں نے سرنڈر کرنے کی پیشکش کی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد مزید اہم کامیابیاں بھی ملیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button